کراچی،عدنان اطہر
ڈالر ریکارڈ اونچی اڑان کے
بعد کچھ نیچے آگیا۔ انٹربینک میں سینتالیس پیسے سستا ہوکر ایک سو پینسٹھ روپے اکیاسی کا ہوگیا۔اسٹاک مارکیٹ
کے ہینڈریڈ انڈیکس میں دوسو باہتر پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ فی تولہ
سونا دوسو روپے سستا ہوگیا۔ ۔
اونچی اڑان کے بعد
ڈالر کچھ نیچے آگیا۔بدھ کو گیارہ ماہ
کی بلند ترین سطح 166 روپے 29 پیسے پر
پہنچنے والے ڈالر کی قیمت میں آج 47 پیسے کی کمی ہوئی۔انٹربینک میں کمی کے بعد ڈالر 166 روپے 28 پیسے سے
165 روپے 81 پیسے پر آگیا۔ بدھ کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے نو پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ہینڈریڈ
انڈیکس 272 پوائنٹس کی کمی سے47ہزار 363پر بندہوا۔ فی تولہ سونے کی
قیمت 200 روپے کمی کے بعد 1لاکھ 9 ہزار 800 روپے
ہوگئی۔ 10گرام سونا 171 روپے کی کمی
سے 94 ہزار 136 روپے کو ہوگیا۔