لاہور: بھاٹی گیٹ کے علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں جاں بحق خاتون اور بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔
رپورٹ کے مطابق ماں اور بیٹی کے سروں پر زخموں کے نشانات پائے گئے۔ خاتون کے دائیں کندھے کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی جبکہ 9 ماہ کی بچی کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کے کمر پر بھی متعدد زخموں کے نشانات موجود تھے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ماں اور بیٹی سر اور گردن کی ہڈیاں ٹوٹنے کی وجہ سے جاں بحق ہوئیں۔ پوسٹ مارٹم لیڈی ڈاکٹر نے کیا جبکہ رپورٹ کو سیل کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ بدھ کو پیش آیا تھا۔