کراچی میں نسلہ ٹاور سے متعلق رابطہ کرنےوالی تمام کمپنیوں نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے عمارت گرا نے سے انکار کردیا۔

عرفان علی عرفان علی

اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد  کے مطابق دو کمپنیوں نے اسسٹنٹ کمشنر  اور کچھ نے  ڈپٹی کمشنر شرقی  کے پاس درخواستیں جمع کرائی ہیں۔تمام ہی درخواست گزاروں نے مینوئل ڈیمولیشن  کے لئے رابطہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہےکہ کمشنر کراچی کی بنائی گئی کمیٹی سب سے موزوں کمپنی کا انتخاب کرے گی۔ کمشنر کراچی کی جانب سے بلڈنگ گرانے کے لئے اخبارات میں اشتہار شائع کرایا گیا  تھا۔ انہدام میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو درخواست جمع کرانے  کا کہا گیا تھا۔