کراچی سے پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کی استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست۔ عدالت نےان حلقوں پر سولہ مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کردی۔
سندھ ہائی کورٹ میں دورا ن سماعت چیف جسٹس نے دریافت کیا سپریم کورٹ میں کیا ہوا ہے،، یہ بتائیں۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا معاملہ سپریم کورٹ میں بھی ہے لیکن لاہور ہائی کورٹ کا آرڈر موجود ہے ۔ اسپیکر کے پاس استعفیٰ منظور کرنے کا اختیار نہیں ہے۔انہیں غلط طور پر ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے قانونی طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا ۔ عدالت نے کراچی میں سولہ مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ الیکشن کمیشن ،اسپیکر اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ مزید سماعت بارہ مارچ تک ملتوی کردی گئی۔