کراچی کی بھینس کالونی میں ڈاکووں نےفائرنگ کرکےتاجر ہی کی جان نہیں لی،، بیرون ملک سے آنے والا مقتول کا بہنوئی بھی شدید زخمی ہوا،، جس نے دو روز بعد اسپتال میں دم توڑ دیا۔ایک ہی خاندان کےدوافرادکےقتل پرعلاقے کی فضا سوگوارہے۔
موت بانٹتےڈاکووں نےایک ہی خاندان کےدو چراغ گل کردیے۔
عیدالاضحی کےدوسرے روز بھینس کالونی، چھ نمبرروڈپرڈاکومارٹ میں داخل ہوئے،، جہاں مارٹ کامالک زاہدقریشی اپنےبہنوئی کےہمراہ موجودتھا۔ڈاکووں کودیکھ کرزاہدنےپستول نکالی،، توایک ڈاکونےفائرنگ کرکے دونوں کو زخمی کردیا۔
فائرنگ سےزخمی زاہدقریشی نےواقعہ کےکچھ دیربعدہی دم توڑگیاجبکہ مقتول کےبہنوئی 80سالہ حاجی یونس کوجناح اسپتال منتقل کیا گیا،،جہاں وہ دوروزبعددوران علاج چل بسا۔مقتول زاہدقریشی مارٹ کامالک اورمویشیوں کے چارے کاکاروبارکرتاتھا۔چاربچوں کاباپ پانچ بھائیوں میں تیسرےنمبرپرتھا۔
مقتول زاہدکےبہنوئئ حاجی یونس یوکےکےشہری تھے،،جوگزشتہ دنوں ہی کراچی آئےتھے.۔ انہیں 4جولائی کو بیرون ملک روانہ ہوناتھا۔
یہ مارٹ کےباہربیٹھےہوئےتھے تواسی دوران ساڑھےآٹھ بجےکےقریب چندافراد جوتھے مارٹ میں داخل ہوئےباہرانکےچارپانچ مسلح افرادتھے جوکہ ایس ایم جی سےمسلح تھےانہوں بھائی زاہدکوپہلافائرکیا بھائی زاہداسی وقت گرے اوراس کے فورابعد حاجی یونس کےاوپردونائن ایم ایم کےفائرکیے
ایک ہی خاندان کےدوافرادکےقتل پرعلاقےکی فضاسوگوارہے۔ واقعہ کا مقدمہ درج اور تھانیدارکومعطل کردیا گیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنےکےبعدبھی کوئی ملزم پکڑا نا جاسکا۔