کراچی میں ٹریفک پولیس نے
کمر عمر ڈرائیوروں کے چوبیس ہزار اور والدین کے چودہ ہزار سے زائد چالان کئے ۔
کراچی میں کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف ٹریفک پولیس کی مہم جاری ہے۔ ترجمان ٹریفک
پولیس کے مطابق کم عمر ڈرائیوروں کے چوبیس
ہزار پانچ سو چالیس چالان کئے گئے۔ اس مد
میں ان پر ایک کروڑ بائیس لاکھ ستر ہزار
کا جرمانہ کیا گیا۔ گاڑی چلانےکی اجازت دینےپروالدین اور گاڑی مالکان کے
چودہ ہزار ایک سو اڑسٹھ چالان ہوئے۔ اس مد
میں ایک کروڑ اکتالیس لاکھ اڑسٹھ ہزار کا جرمانہ کیا گیا۔ کم عمر ڈرائیور وں کے
خلاف مہم کےدوران تیئس ہزار دوسو اڑسٹھ
گاڑیاں ضبط کی جاچکی ہیں۔