امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے میئر کراچی کے انتخاب میں ہمارے امیدوار کی کامیابی میں انتخابی قواعد کی کوئی رکاوٹ نہیں۔

عرفان علی عرفان علی

 امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے میئر کراچی کے انتخاب میں ہمارے  امیدوار کی کامیابی میں انتخابی قواعد  کی کوئی رکاوٹ نہیں۔


امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے میئر کراچی کے انتخاب میں ہمارے  امیدوار کی کامیابی میں انتخابی قواعد  کی کوئی رکاوٹ نہیں۔ ایک پارٹی کے امیدوار کی آسانی کےلئے  قانون سازی کی گئی۔پیپلز پارٹی کی مرضی کی قانون سازی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔


جماعت اسلامی نے سندھ ہائیکورٹ میں مئیر کے انتخاب سے قبل بلدیاتی قانون میں ترمیم کو چیلنج کردیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ بلدیاتی الیکشن کے ابتدائی بلدیاتی ایکٹ 2013 کے تحت مکمل ہوئے، اسی قانون کے تحت منتخب چئیرمین ،مئیر کے امیدواروں نے حلف لیا۔ترمیمی ایکٹ کے تحت غیر منتخب افراد کو چئیرمین ،مئیر بنانے کی منظوری دی گئی ہے بلدیاتی قانون کے روح کے مطابق مئیر منتخب نمائندوں میں سے ہونا چاہئے، درخواست میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 90 سے 93 اور 129 سے 131 وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اسٹرکچر کو واضح کرتا ہے۔غیر منتخب افراد کو مئیر / چئیرمین کو منتخب کرانا ائین اور بلدیاتی قوانین کی روح کے منافی ہوگاحالیہ ترمیم کے تحت جاری کردہ 24 مئی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیا جائے۔حافظ نعیم الرحمن نےمیڈیا سے بات چیت میں  کہا پندرہ جون کو میئر کے انتخابات ہورہے ہیں۔ پیپلز پارٹی اپنے مقاصد پورے کرنے کے لئے منفی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔ سندھ اسمبلی میں اپنی اکثریت کی بنیاد پر متنازعہ قانون سازی کی گئی۔