کراچی میں ڈاکو بے لگام ہوگئے۔

صبانور صبانور

کراچی میں ڈاکو بے لگام ہوگئے۔

کراچی میں ڈاکو بے لگام ہوگئے۔

شہریوں کے بعد پولیس کو بھی نشانے پر رکھ  لیا۔قیوم آباد کے قریب چائے کے  ہوٹل پر واردات کرنے والے  ڈاکؤوں نےٹریفک  پولیس کے اہلکار کو فائرنگ کرکے شہید کردیا  ۔

شہید کی ایک ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

رواں سال کراچی میں ڈاکووں کے ہاتھوں قتل ہونے والوں کی تعدادساٹھ تک جاپہنچی 

سہرے کے پھول ابھی  مرجھائے بھی نہ تھے کہ زندگی کے دروازے پر   موت نے دستک دے دی

کراچی میں زمان ٹاؤن ٹریفک سیکشن کے جوان  وارث خان کو دن دہاڑے ڈاکؤوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ۔۔۔شہید اہلکار کی ایک ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی اور چند روز قبل  ہی  چھٹیوں سے واپس آکر ڈیوٹی جوائن کی تھی

کراچی میں قیوم آباد کے قریب یہ وہی چائے کا ہوٹل ہے جس پر ٹریفک پولیس کا سپاہی وارث خان ساتھی کے ہمراہ شام کی چائے پینے پہنچا ہی تھا کہ اس دوران یہاں  پہلے سے واردات کرنے والے ڈاکؤوں نےاس پر اندھا دھند فائرنگ کردی

پولیس حکام کہتے ہیں  ملزم شہید اہلکار کا سرکاری پستول بھی چھین کر لے گئے ،ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا کہ موٹرسائیکل سوار ملزم نے دونوں ہاتھوں میں  پستول لے کر  غیر معمولی انداز میں فائرنگ کی، شہید اہلکار کی نماجنازہ آج  گارڈن پولیس ہید کوارٹر میں ادا کی جائے گی ،شہید والدین کا اکلوتا بیٹا تھا جس کا تعلق حیدر آباد سے تھا ۔