امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلان پر پاکستان کی بزنس کمیونٹی اور صوبائی قیادت نے مثبت ردعمل دیا ہے۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلان پر پاکستان کی بزنس کمیونٹی اور صوبائی قیادت نے مثبت ردعمل دیا ہے۔


یونائیٹڈ بزنس گروپ کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر نے جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو بروقت امن کی خبر ملی تو سب نے سکون کا سانس لیا۔ ان کے مطابق لوگ مزید مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی سے بچ سکیں گے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیام امن کے لیے کوششوں کو قابلِ تعریف قرار دیا۔

دریں اثنا، نگران وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان یار محمد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور جنگ بندی کے لیے کامیاب سفارتی کوششوں پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے قومی کفایت شعاری مہم کے اقدامات کی بھی تعریف کی اور وزیراعظم کو گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔