فی تولہ سونا چارہزار، آٹھ سو روپے مہنگا۔ اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں سات سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت دس پیسے بڑھ گئی۔
فی تولہ سونا چار ہزار آٹھ سو روپے مہنگا ہوکر تین لاکھ، چھ ہزار، تین سو روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت چار ہزار، ایک سو پندرہ روپے بڑھ کر دو لاکھ، باسٹھ ہزار، چھ سو دو روپے ہوگئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت اختتام ہوا۔ ہینڈریڈ انڈیکس سات سو چھپن پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ، بارہ ہزار، سات سو تینتالیس پوائنٹس کا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت دس پیسے اضافے کے بعد دوسو اناسی روپے، ستتر پیسے ہوگئی۔