آل سندھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

عرفان علی عرفان علی

آل سندھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

آل سندھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سندھ بھر کی جامعات کے اساتذہ بھی گرانٹ میں کٹوتی کے خلاف سراپا احتجاج دکھائی دئیے۔

منگل کے روز کراچی پریس کلب اساتذہ کے لیے احتجاجی مرکز بنا رہا۔

آل سندھ پرائمری ٹیچرز ایسو سی ایشن سے منسلک سینکڑوں اساتذہ کلب کے باہر جمع ہوئے اور دھرنا دے دیا۔

مظاہرین نے پرائمری پوسٹ کو بغیر کسی شرط چودھویں گریڈ میں اپ گریڈ کرنے ، اساتذہ کو ریگولر کرنے سمیت اسکولوں میں بائیومیٹرک سسٹم لگانے کا مطالبہ دہرایا۔

سندھ بھر کی جامعات کے اساتذہ بھی ایچ ای سی کی گرانٹ کی ممکنہ کٹوتی کے پیش نظر پریس کلب پہنچے۔ احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ بڑھتی مہنگائی میں گرانٹ نا بڑھائی گئی تو مجبورا فیسوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔

وزیر تعلیم سردار شاہ نے پرائمری ٹیچرز کے نمائندہ وفد سے ملاقات کرکے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔