رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے بلاول بھٹو کی کوششوں سے یہ فیصلہ ہوا کہ مشترکہ مفادات کونسل کی باہمی رضامندی کے بغیر کوئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی

عمران عمران

  رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے بلاول بھٹو کی کوششوں سے یہ فیصلہ ہوا کہ  مشترکہ مفادات کونسل کی باہمی رضامندی کے بغیر کوئی نہر  تعمیر نہیں کی جائے گی


 رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے بلاول بھٹو کی کوششوں سے یہ فیصلہ ہوا کہ  مشترکہ مفادات کونسل کی باہمی رضامندی کے بغیر کوئی نہر  تعمیر نہیں کی جائے گی۔


 پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان  نے کہا  ہے یہ فیصلہ نہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی بلکہ تمام وفاقی اکائیوں  اور عوام کی جیت ہے۔ ہم وسائل کی منصفانہ تقسیم اور آئینی برابری کے خواہاں ہیں۔پانی ایک قومی اثاثہ ہے اور اس کے استعمال سے متعلق فیصلے صرف اجتماعی مشاورت سے ہی کیے جا سکتے ہیں۔وفاق اور صوبوں پر مشتمل کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے، جو زراعت اور پانی سے متعلق  پالیسی تشکیل دے گی۔ شازیہ مری نے کہا  ہے بھارت کی جانب سے پانی کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا ایک ظالمانہ قدم ہے۔ کسی ایک فریق کی خواہش پر یہ معطل نہیں ہو سکتا۔ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو  کہہ چکے ہیں  کہ  بھارت کے یکطرفہ اعلان کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔