سندھ اسمبلی کے پری بجٹ اجلاس میں ایم کیو ایم کے ارکان نے سندھ حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کھنڈر بن چکا ہے۔ واٹر کارپوریشن منتخب نمائندوں کو اہمیت نہیں دیتی۔ بتایا جائے کہ رواں سال بجٹ میں مختص رقم کہاں خرچ کی ۔
ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کے پری بجٹ اجلاس میں ارکان نے تقاریر کیں۔
حکومتی اراکین نے جہاں حکومتی اقدامات کی تعریف کی وہاں اپوزیشن ارکان نے حکومت سندھ کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا
سندھ اسمبلی کے پری بجٹ اجلاس میں وزیر اعلی مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی ۔۔ ایوان میں موجود وزراء تقاریر کے نوٹس لیتے رہے ، بجٹ تجاویز کا سلسلہ جمعہ کے دن تک جاری رہے گا ۔تقاریر مکمل ہونے کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل تک ملتوی کردیا گیا ۔