کراچی میں ناظم آباد، مجاہد کالونی کے مکین گھر گرائے جانے کے خلاف عدالت پہنچ گئے۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں ناظم آباد، مجاہد کالونی کے مکین گھر  گرائے جانے کے خلاف عدالت پہنچ گئے۔

کراچی میں ناظم آباد، مجاہد کالونی کے مکین گھر  گرائے جانے کے خلاف عدالت پہنچ گئے۔

 موقف اپنایا کہ ان کے پاس قانونی دستاویز ہیں۔ کارروائی رکوائی اور نقصان کی تلافی کی جائے۔

سندھ ہائی کورٹ  نے ناظم آباد ،مجاہد کالونی کے مکینوں  کی درخواست پر سیکرٹری بلدیات، ڈی جی کے ڈی اے ،ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اور  ڈپٹی کمشنر سینٹرل کو  نوٹس جاری  کردیئے۔

 ڈائریکٹر کچی آبادی اور  ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سے بھی جواب طلب  کرلیا۔

درخواست گزاروں نے موقف اپنایا ہے کہ مجاہد کالونی میں انسداد تجاوزات کے نام پر آپریشن کیا جا رہا ہے۔

کارروائی میں قانونی گھروں کو بھی مسمار کیا جا رہا ہے۔

مکینوں کے پاس گھروں کی قانونی دستاویزات موجود ہیں ،،

 اور یہ   قانونی سندیں متعلقہ محکموں کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔

متعلقہ حکام کو آپریشن روکنے اور نقصانات کی تلافی  کرنے کی ہدایت کی جائے۔