سندھ اسمبلی: 12 گھنٹے طویل بجٹ اجلاس میں ہنگامہ، پی پی اور ایم کیو ایم اراکین میں تلخ کلامی

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

سندھ اسمبلی: 12 گھنٹے طویل بجٹ اجلاس میں ہنگامہ، پی پی اور ایم کیو ایم اراکین میں تلخ کلامی

سندھ اسمبلی: 12 گھنٹے طویل بجٹ اجلاس میں ہنگامہ، پی پی اور ایم کیو ایم اراکین میں تلخ کلامی

سندھ اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے چوتھے روز 12 گھنٹے طویل اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن اراکین آمنے سامنے آگئے۔ ایم کیو ایم کے فرحان انصاری اور پیپلز پارٹی کے فاروق اعوان کے درمیان سخت جملوں کے تبادلے پر ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔ وزیر پارلیمانی امور ضیاء الحسن لنجار نے بوری بند لاشوں کی دھمکی پر تحقیقات کا مطالبہ کیا، جس پر اسپیکر اویس قادر شاہ نے ویڈیو اور ریکارڈ کے جائزے کے بعد فیصلے کی یقین دہانی کرائی۔ ایم کیو ایم کے طحہٰ احمد نے غیر جانبدارانہ تحقیقات پر زور دیا۔ اجلاس میں 40 سے زائد اراکین نے تقاریر کیں جبکہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور وزراء پورے 12 گھنٹے ایوان میں موجود رہے۔ اجلاس منگل کی صبح تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔