کراچی صرافہ بازار کے معروف سنار ایاز موتی والا کو بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

عمران عمران

ترجمان سندھ رینجرز کےمطابق  ایاز  موتی والا اور  ان کے ساتھی سلمان کو سندھ رینجرز نے  ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کیا۔ملزم     بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان میں ملوث ،،ہائی پروفائل ملزم ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم ایاز  موتی  والا کراچی کے مختلف علاقوں میں بلڈرز کو بلیک میل کرکے بھتہ وصول کرتا تھا۔ملزم خود کو سیکیورٹی ادارے کی اسپیشل ٹیم کا  رکن  ظاہر کرکے لوگوں کو ڈراتا تھا۔ملزم کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف نبی بخش پولیس نے بھی انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزم ایاز   موتی والا نے بلڈر کو حراساں کر کے دو کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔مدعی مقدمہ  کا دعوی ہے کہ ملزم نے اس سے اور اسکے شراکت دار  سے ایک کروڑ چالیس  لاکھ روپے بھتہ وصول کیا۔ ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔