کراچی بھر میں نماز عید کے بڑے چھوٹے اجتماعات

عرفان علی عرفان علی

کراچی بھر میں نماز عید کے بڑے چھوٹے اجتماعات



کراچی بھر میں نماز عید کے بڑے چھوٹے اجتماعات منعقد ہوئے امت مسلمہ، مقبوضہ کشمیر، فلسطین سمیت پاکستانی کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اجتماعات کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئےتھے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف آج عید کا روز بارڈر پر جوانوں کے ساتھ گزار کر ان کے حوصلے بلند کررہے ہیں

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جا رہی ہے

نماز عید کے روح پرور اجتماعات میں پاکستانی کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی ۔


گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نماز عید گورنر ہاؤس کے میدان میں ادا کی 


عید الفطر کی نماز گورنر کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس کراچی میں ادا کی ۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ڈاکٹر فاروق ستار اور مسلم ممالک کے قونصل جرنل سمیت اہم شخصیات نے نماز عید ادا کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ عید کے بعد اے پی سی بلارہا ہوں پوری صوبائی قیادت بلا رہا ہوں اور افواج پاکستان نے جو شہادتیں دی ہے وہ نہیں بھلائی جاسکتی ہے


وزیر بلدیات سندھ سعید غنی عیدالفطر کی نماز  نورانی مسجد، چنیسر گوٹھ میں ادا کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ عید اپنی ناراضگیوں کو  ختم کرنے اور معاف کرنے کا دن ہے اللہ تعالی آج کے اس مبارک دن کے صدقے میں پورے پاکستان کے رہنے والوں پر آسانیاں فرمائے 


میئر کراچی مرتضیٰ وہاب  اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر اور ارشد وہراہ بھی نماز عید ادا کی 

اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی نے کینالز کی سخت مخالفت کی ہے اور سندھ کا پانی کسی اور کو لینے نہیں دینگے

علماء کرام نے اپنے خطبات میں محبت، ایثار، رواداری، اُخوت اور بھائی چارے پر زور دیا۔ کہا شکوے بھلا کر ایک دوسرے کو گلے لگائیں، آپس میں پیار اور محبت بانٹیں۔