سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے خلاف مزید کتنی انکوائریز ہورہی ہیں

صبانور صبانور

سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے خلاف مزید کتنی انکوائریز ہورہی ہیں

سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے خلاف مزید کتنی انکوائریز ہورہی ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ نے نیب سے رپورٹ طلب کرلی۔ نیب کو شرجیل میمن کی بغیر اجازت گرفتاری سے بھی روک دیا۔

شرجیل میمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے اور اختیارات کے ناجائز استعمال   کا معاملہ۔سابق صوبائی وزیر کی    نیب کی تحقیقات سے متعلق درخواست پر  سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ شرجیل میمن  کے خلاف تحقیقات سے متعلق رپورٹ پیش کرچکے ہیں۔ان کے خلاف دو ریفرنسز دائر ہوچکے ہیں۔ دو انکوائریز اور دو انوسٹی گیشن جاری ہیں ۔

شرجیل میمن کے وکیل نے کہا  لگتا ہے نیب  سابق صوبائی وزیر  کے خلاف مزید خفیہ انکوائریاں بھی کررہا ہے۔ نیب   سے تازہ رپورٹ طلب کی جائے۔عدالت نے  نیب پراسیکیوٹر  کو نئی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ  نیب،،، شرجیل میمن کے خلاف مزید کتنی انکوائریاں کررہا ہے۔عدالت نے سابق صوبائی وزیر  کو بغیر اجازت گرفتار کرنے سے روک دیا۔ان    کی درخواست پر حکم امتناع میں توسیع  اور مزید سماعت ستائیس اکتوبر تک ملتوی کردی ۔