تین تلوار پر اقلیتی حقوق مارچ اور عورت مارچ کے منتظمین کی جانب سے کشمور میں جاری اغوا کاری کے خلاف احتجاج کیا،
جس
میں سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی،
تین
تلوار پر اقلیتی حقوق مارچ اور عورت مارچ کے منتظمین کشمور میں جاری
اغوا کاری کے خلاف سراپا
احتجاج بن بیٹھے،ہاتھوں میں پلے کارڈز تھامے درجنوں مظاہرین نے حکومتی کے خلاف شدید نعرے بازی کی،
مظاہرین نے شکوہ کیا کہ ہم نے ساگر کمار ، پریا کماری اور نازیہ کی بازیابی کے لیئے گذشتہ ہفتے بھی احتجاج کرچکے ہیں،
وزیر داخلہ کی یقین دہانی کے باوجود صرف تین لاپتا افراد کو بازیاب کروایا گیا ہے،جبکہ ساگر کمار ، پریا کماری اور نازیہ جیسے متعدد افراد کو بازیاب نہیں کرواجاسکا،
انہوں نے مطالبہ کیا کہ جب تک نگراں وزیر سندھ خود ہماری احتجاج میں آکر ہمیں مطمیئن نہیں کریں گے ،
احتجاج جارہی رہے گا،انہوں نے تنبیہہ کی کہ اگر مطالبات کی منظوری نہ دی گئی تو مجبورا سڑکوں کو بلاک کیا جائے گا۔
احتجاج میں جونیئر ذوالفیقار علی بھٹو نے بھی شرکت کرکے مظاہرین کی حوصلہ افزائی کی۔