کراچی میں بارہ سالہ بچےکے اغوا اور قتل کیس میں تین مجرموں کو دو،دو بار سزائے موت کی سزا سنادی گئی۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے شواہد چھپانے کے جرم میں تینوں مجرموں کو سات
سال قید بامشقت کی سزا کا حکم بھی
سنایا۔
عدالت نے تینوں مجرموں شمشیر، سلمان اور عبداللہ پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
عدالت نے
مجرموں کو دو لاکھ روپے فی کس مقتول کے ورثا کو دینے کا حکم بھی دیا ۔