"پالیسی کا تسلسل اور گرین ترقی، احسن اقبال"
وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو آگے بڑھانے کے لیے پالیسی کے تسلسل کو یقینی بنانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یکم اپریل 2023 کو ملک اندرونی طور پر دیوالیہ ہو چکا تھا اور پانچ سال کی محنت ضائع کر دی گئی، اب ہمارے پاس غلطی کا کوئی چانس نہیں ہے۔
احسن اقبال نے زور دیا کہ پائیدار ترقی کے لیے گرین بلڈنگز کلیدی کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ "اُڑان پاکستان" اور "ویژن 2030" میں ہر شعبے کو جدید ترجیحات کا حصہ بنایا گیا ہے۔ نوجوان نسل کو ماحول دوست ترقی میں فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں کیونکہ ماحول سے موافقت نہ ہونے کی وجہ سے دنیا کو نقصان کا سامنا ہے۔ پاکستان میں ماحول دوست تعمیرات وقت کی اہم ضرورت ہیں اور حکومت گرین منصوبوں کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جدید دور میں گرین بلڈنگز کی تعمیر خطرات کو کم کرسکتی ہے۔ پاکستان نے ماضی میں سیلاب، زلزلہ اور قدرتی آفات کا سامنا کرتے ہوئے مشکل دن دیکھے ہیں، اس لیے پائیدار اور محفوظ ترقی کی سمت میں آگے بڑھنا ناگزیر ہے۔