کراچی
اورنگی ٹاو ن میں گھر میں گھس کر لوٹ مار کرنے والے دو ملزم گرفتار۔ ملیر میں متعدد
مقدمات میں ملوث دو ملزم پکڑے گئے۔
ایس
پی اورنگی ٹاون کے مطابق لوٹ مار میں ملوث
دو ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ملزموں نے
شہری آصف کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر میں داخل ہوکر نقدی اور موبائل فون
لوٹ لئے تھے۔ملزموں کے خلاف تھانہ پاکستان بازار میں مقدمہ درج تھا۔ ملیر میں پولیس
نے دو ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے
منشیات برآمدکرلی۔ ملزمان کے خلاف
انسداددہشت گردی کےمقدمات درج ہیں۔گرفتارملزمان متعددبارجیل بھی جاچکےہیں۔