کراچی میں
حلقہ این اے دوسو پینتالیس پر ضمنی الیکشن
کی تاریخ میں تبدیلی کا کیس۔
ا لیکشن کمیشن
نے موقف اپنایا ہے کہ تمام انتظامات مکمل
ہیں۔محرم آنے والا ہے تاریخ تبدیل نہیں ہوسکتی۔
سندھ ہائی
کورٹ میں عامرلیاقت حسین کے انتقال سے خالی نشست پر الیکشن کی تاریخ میں تبدیلی کے کیس کی سماعت
ہوئی۔
الیکشن کمیشن نے عدالت میں جواب جمع کرادیا،، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام انتظامات مکمل ہیں ۔
محرّم
آنےوالاہے، اس لیے تاریخ تبدیل نہیں ہوسکتی
ہے ۔رہنما پاک سرزمین پارٹی نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ ضمنی الیکشن ستائیس
کے بجائے اکتیس جولائی اتوار کو رکھا
جائے،،
تاکہ عوام حق رائے دہی
استعمال کرسکیں۔
انہوں نے
موقف اپنایا ہے کہ این اے دوسو چالیس پر ضمنی الیکشن ہفتہ وار تعطیل پر نہ ہونے سے ووٹ کاٹرن آؤٹ بہت کم رہا تھا۔ عدالت نے کیس کی
مزید سماعت چھ جولائی تک ملتوی کردی۔