معالجین آج اجازت دے دیں تو اگلی فلائیٹ سے پاکستان پہنچوں گا، نواز شریف

عرفان علی عرفان علی

 معالجین آج اجازت دے دیں تو اگلی فلائیٹ سے پاکستان پہنچوں گا، نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں بلوچستان اسمبلی کے سابق رکن اسمبلی سنتوش کمارسے ملاقات  ہوئی ہے

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا اس موقع پر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کہناتھاکہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے اپوزیشن کے پاس نمبر پورے ہیں،

جلد اپنے وطن واپس لوٹ آئونگا مجھے معالجین آج اجازت دے دیں تو اگلی فلائیٹ سے پاکستان پہنچوں گا،

ان کا کہناتھاکہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال نے بہت رنجیدہ کیا ہے، پاکستان کی ترقی تعمیر بلوچستان کے  ترقی اور تعمیر اورلوگوں کی خوشحالی سے وابستہ ہے۔

نواز شریف نے کہاکہ کھوکھلے نعروں نے ملک کی معاشی صورتحال کو زبوں حالی کا شکار کر دیا ہے۔