کراچی میں چند منٹ کی بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ شارع فیصل پر
کئی مقامات پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک
کی روانی متاثر ہوئی۔ شہری صورتحال سے پریشان
دکھائی دیئے۔
کراچی میں
پھر ہلکی بارش کیا ہوئی ،، کئی
مقامات پر پانی جمع ہوگیا،، جس سے ٹریفک کی روانی
بری طرح متاثر ہوئی ۔
شارع فیصل سے ایئر پورٹ اور صدر
آنے جانے والے دونوں ٹریک پر ٹریفک کا دبائو دیکھا گیا۔ شہری صورتحال سے پریشان دکھائی دیئے۔
شہر کی مرکزی شاہراہ پر نرسری ، ایف ٹی سی ،
گورا قبرستان اور میٹرو پول کے اطراف بھی ٹریفک
کی روانی سست روی کا شکار رہی۔
ڈیفنس جانے والے راستوں پر بھی ٹریفک کا
دبائو دیکھا گیا جبکہ ڈیفنس فیز ون
اور فیز ٹو جانے والی سڑک پر بھی گاڑیوں کا رش لگا رہا