ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا واقعہ

سدرہ عارف سدرہ عارف

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا واقعہ

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا واقعہ

اسلام آباد میں پیر کے روز 2 جون کو شام 5 بجے، 17 سالہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو ان کے گھر میں قتل کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، ایک ملزم ماسک پہن کر گھر میں داخل ہوا اور انہیں سینے میں دو گولیاں مار کر فرار ہوگیا۔ ثنا یوسف کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔


ملزم کی گرفتاری اور تفتیش

اسلام آباد پولیس نے 130 سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تحقیقات کیں اور ملزم کی شناخت کے بعد 20 گھنٹوں میں فیصل آباد سے گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، ملزم مقتولہ سے رابطے میں تھا اور واردات کے بعد موبائل اپنے ساتھ لے گیا۔ پولیس نے چھاپے مار کر ملزم کو گرفتار کیا اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے تصدیق کی کہ ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔


عوامی ردِعمل

اس واقعے کے بعد شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس کیس کے حوالے سے آوازیں اٹھائی جا رہی ہیں اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ عوامی حلقوں میں بحث جاری ہے کہ سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مزید سخت اقدامات کیے جائیں۔


یہ واقعہ ہمارے معاشرتی اور قانونی نظام پر کئی سوالات چھوڑ گیا ہے