کراچی پانچ افراد جاں بحق۔ چار مزدور زخمی

عرفان علی عرفان علی

 کراچی پانچ  افراد جاں بحق۔ چار مزدور  زخمی


کراچی شاہ فیصل کالونی  میں دومنزلہ عمارت پر تیسرے فلور کی تعمیر کے دوران عمارت گرگئی۔

نزدیک سےگزرنے والے شخص سمیت  پانچ افراد جاں بحق۔ چار مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔

دو  معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

ضلعی انتظامیہ کا دعویٰ ہے  عمارت ایس بی سی اے سے منظوری لئے بغیر غیر قانونی طور پر تعمیر کی جارہی تھی۔


پولیس کےمطابق شاہ فیصل کالونی پانچ  نمبر میں دومنزلہ عمارت  پر تیسرا فلور ڈالا جارہا تھا کہ عمارت کا پورا اسٹرکچر گرگیا۔

ریسکیو ادارے اور پولیس موقع پر  پہنچ گئے۔ڈائریکٹر آپریشنز ون ون ،ٹو ٹو کے مطابق  تمام تر مشینری اور افرادی قوت کا استعمال کررہے ہیں ۔

کوشش ہے کہ جلد از جلد ملبہ ہٹالیا جائے ۔ آپریشن کے دوران   ملبے سے پانچ   لاشوں کو نکال لیا گیا۔

ایک عینی شاہد نے بتایا واقعہ کے وقت آٹھ سے نو افراد عمارت میں موجود تھے۔ ان میں چار مستری اور ریتی چڑھانے والے چار مزدور تھے۔

زیر تعمیر عمارت گرنے سےبچوں کی چیز فروخت کرنے والا شخص ملبے کی زد میں آکر جاں  بحق ہوگیا۔چار مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔

دو  معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ پولیس کےمطابق جس  مکان پر کام جاری تھا،،

وہ اورنگی ٹاؤن کے رہائشی شخص کی ملکیت ہے۔ زیر تعمیر عمارت کا مالک اب تک سامنے نہیں آیا۔

ضلعی انتظامیہ کا دعویٰ ہے  عمارت ایس بی سی اے سے منظوری لئے بغیر غیر قانونی طور پر تعمیر کی جارہی تھی،

علاقے میں جلد سروے کرکے مخدوش عمارتوں اور مکانات کو گرایا جائے گا ۔