کوئی محفل ہو یا اجتماع ۔۔آج کل کرکٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی دھو م ہے

دانش دانش

کوئی محفل ہو یا اجتماع ۔۔آج کل کرکٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں  پاک بھارت    ٹاکرے  کی دھو م ہے

کوئی محفل ہو یا اجتماع ۔۔آج کل کرکٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں  پاک بھارت    ٹاکرے  کی دھو م ہے۔ کراچی کی نجی یونیورسٹی  میں سیمینار ہوا۔۔ تو وہاں بھی یہی ذکر  چھڑ گیا۔ ہاکی اولمپئن   محمد ثقلین  کا کہنا تھا  میچ ہاکی کا ہو یا کرکٹ کا  کھلاڑیوں پر شدید دباو ہوتا ہے۔ ریسلرانعام بٹ نے    قومی ٹیم کے لئے  نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

کراچی  کی اقرا  یونیورسٹی میں اسپورٹس  اور تعلیم کے موضوع پر سیمینار  ہوا۔طلبہ کو  کھیلوں کی  اہمیت سے روشناس کرایا گیا۔چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ ، ہاکی اولمپئن   محمد ثقلین اور ریسلر انعام بٹ بھی شریک ہوئے۔

کھیلوں کی بات ہوئی  ۔۔ تو 24اکتوبر کو کرکٹ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  میں پاک بھارت ٹاکرے  کا بھی  ذکر ہوا۔ ہاکی اولمپئن   محمد ثقلین  کاکہنا تھا کہ میچ ہاکی کا ہو یا کرکٹ کا۔۔ روایتی حریفوں  پربہت  پریشر ہوتا ہے۔

ٹورنامنٹ کی جان ہوتی ہے انڈیا اور پاکستان کا میچ۔پوری دنیا کی نظریں ہوتی ہیں۔۔۔میں سمجھتا ہوں کہ جتنا پریشر والا میچ  ہے اچھی ٹیم وہ ہی ہوتی ہے جو پریشر میں پرفارم کرتی ہے۔ آپ انڈر پریشر اچھا پرفارم کرتے ہوتو میں سمجھتا ہوں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان بہت سائیڈ ہے بھارت کے مقابلے میں پاکستان جیتے گا

ریسلرانعام بٹ نے   کرکٹر حسن علی اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

اس دفعہ ہم انڈیا کو لازمی ہرائیں گے حسن علی میں بھی گجرانوالہ سے ہوں۔ بہت امید ہے کہ اچھی بالنگ کریں گے۔اور بابر اعظم بہت اچھی بیٹنگ کریں گے اور پاکستان یہ میچ ضرور جیتے گا

سیمینار  میں مقررین نے  کھیلوں میں اچھی  خوارک کی اہمیت۔سمیت کھیل کے علاوہ تعلیم کی اہمیت پر بھی  زور دیا۔