کراچی،عرفان علی
کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں منیجمنٹ کنسلٹنٹ کی تقرری کے خلاف درخواست۔ عدالت نے ادارہ کے سربراہ کو طلب کرلیا۔ اسپتال کے اکاونٹس کی تفصیلات بھی پیش کرنے کی ہدایت ۔
سندھ ہائی کورٹ میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں منیجمنٹ
کنسلٹنٹ کی تقرری کے خلاف درخواست کی
سماعت ہوئی۔ این آئی سی وی ڈین کے وکیل نے بتایا کہ کنسلٹنٹ کا کنٹریکٹ 3 ماہ قبل
ختم ہوگیا تھا۔ حیدر اعوان کا دوبارہ تقرر نہیں کیا گیا۔سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ حیدر اعوان کو پرائیویٹ
اکاونٹ سے تنخواہ جاری کی جاتی تھی۔ اس پر عدالت نے ریمارکس دیئے اکاونٹ اکاونٹ
ہوتا ہے ۔یہ پرائیویٹ اکاونٹ کیا ہوتا ہے۔
درخواست گزار کا موقف ہے
کہ حیدر اعوان کو میرٹ کے برعکس بھرتی کیا گیا۔ انہیں پانچ سے بیس لاکھ روپے تک تنخواہ جاری کی جاتی
رہی۔ سندھ ہائی کورٹ نے چئیرمین این آئی سی وی ڈاکٹر ندیم قمر کو ذاتی
حیثیت سے طلب کرلیا۔ اسپتال کے مکمل تفصیلات
بھی طلب کرلی گئی۔عدالت نے سرکاری اسپتال میں تعینات ڈاکٹروں کی پرائیویٹ
کلینکس چلانے سے متعلق رپورٹ بھی 20 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔