شاہ لطیف ٹاون میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں ایک ملزم کو زخمی
حالت میں گرفتار کرلیا گیا ، ملزم کے دو ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوئے۔بلوچ کالونی
سے موٹر سائیکل لفٹر سی سی ٹی وی کی مدد سے کرفتار کرلیا گیا۔
ملیر پولیس کے مطابق رات گئے شاہ لطیف ٹاون تھانے کی حدود میں مبینہ
پولیس مقابلہ ہوا ، مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا
، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت منصور کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے
کہ ملزم کے دو ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگئے ہیں ، ۔گرفتار ملزم سے اسلحہ ،پرس
،موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی حالت میں
فرار ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث
ہے۔بلوچ کالونی پولیس نے دوران گشت کاروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا گرفتار ملزم کی
شناخت محمد موسیٰ کے نام سے ہوٸی ، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے غیرقانونی اسلحہ
اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے ، پولیس نے موٹر ساٸیکل چوری کی فوری طور
پر سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی تھی گرفتار ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر ساٸیکل
چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہےگرفتار ملزم ڈکیتی , چوری اور موٹر ساٸیکل لفٹنگ
سمیت مختلف سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔