تاریخ میں بھی ایسے فیصلے ہوئے جو غیر قانونی غیر آئینی تھے,شاہد خاقان عباسی

عرفان علی عرفان علی

تاریخ میں بھی ایسے فیصلے ہوئے جو غیر قانونی غیر آئینی تھے,شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم  نے شاہد خاقان عباسی نے کہاہےکہ آج اہم دن ہے ملک کو آگے یا پیچھے لےجانے کا دن ہے، آج ائین شکن پر ارٹیکل 6 لگنا چاہیے اوراج قوم کی نظریں سپریم کورٹ کی طرف لگی ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ آج ملک کے ائین کو توڑنے والے منتخب نمائندے ہیں،عمران خاب نے اپنی کرپشن چھپانے کے لیے ائین توڑا گیااورائین شکن کو مثالی سزا ملنی چاہیے تاکہ ائندہ کوئی ائین کو کاغذ کا ٹکڑا نہ سمجھے۔

شاہد خاقان عباسی نےکہاکہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے دیکھنا ہے ہمارا سپریم کورٹ ائین کا دفاع کرتا ہے یا ایسا کوئی فیصلہ ہوگا جیسے کوئی قبول نہ کرےاورتاریخ میں بھی ایسے فیصلے ہوئے جو غیر قانونی غیر آئینی تھے جنہیں قوم نے قبول نہیں کیا

ان کا کہناتھاکہ احتساب کا نام۔نہاد عمل جاری ہے،اج ملک کا ائین چوری کرنے کی سازش میں وزیراعظم وزرا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سب ملوث تھے۔