سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس کی فوجداری درخواستوں پر سماعت مقرر

عدنان اطہر عدنان اطہر

 سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس کی فوجداری درخواستوں پر سماعت مقرر


اسلام آباد ہائیکورٹ میں کارروائی مکمل ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس سے متعلق فوجداری درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ درخواستوں پر سماعت کرے گا، جس میں جسٹس شاہد بلال حسن بھی شامل ہوں گے۔  

یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن ایکٹ کی دفعات 167 اور 173 کے تحت تین سال قید کی سزا سنائی تھی، تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے یہ سزا معطل کر دی تھی۔  

سپریم کورٹ کی جانب سے سماعت کی تاریخ مقرر ہونے کے بعد کیس کے آئندہ قانونی مراحل پر سب کی نظریں مرکوز ہیں۔