کراچی میں
کانگو وائر س نے دو افراد کی جان لے لی۔صوبہ میں رواں سال کانگو سے چار افراد کی جان جاچکی ہے۔
کراچی میں ڈینگی
کے بعد کانگو وائرس سے بھی اموات سامنے
آنے لگیں۔ کراچی کے ضلع جنوبی اوروسطی میں کانگو کے دوکیسزسامنے آگئے۔مہلک وائرس
نے دونوں متاثرہ افراد کی جان لے لی۔ جاں
بحق افرادکاتعلق ایف سی ایریا اور ڈیفنس کے علاقوں سے تھا۔ رواں سال صوبے میں اب
تک چار افراد کانگو وائرس کے باعث
جان کی بازی ہار چکے ہیں۔