CLICKپراجیکٹ کے زیر اہتمام کام کے دوران صحت و حفاظت کے عالمی دن کے موقع پر ٹریننگ سیشن

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

 CLICKپراجیکٹ کے زیر اہتمام کام کے دوران صحت و حفاظت کے عالمی دن کے موقع پر ٹریننگ سیشن

محکمہ بلدیات حکومت سندھ اور ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری CLICKپراجیکٹ کے زیر اہتمام کام کے دوران صحت و حفاظت کے عالمی دن کے موقع پر ٹریننگ سیشن کا اہتما م کیا گیا

 جس میں پراجیکٹ سے وابستہ کمپنیوں اور ان کے فیلڈ اسٹاف نے شرکت کی۔CLICKکے ماہرین کی جانب سے ٹریننگ کے شرکا کو کام کی جگہوں پر احتیاطی تدابیراور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے اہم نکات سے آگاہی فراہم کی گئی اور عالمی بینک کے تقاضوں کے مطابق جدید طریقوں سے روشناس کرایا گیا۔

 ٹریننگ سیشن کے دوران مختلف سلائیڈز اور ویڈیوز کے ذریعے فیلڈ ورکرز کو دوران کام اپنی اور دیگر لوگوں کی حفاظت یقینی بنانے کے حوالے سے مفید مشورے فراہم کئے گئے

جن کو ٹریننگ کے شرکا نے بغور سنا اور نہایت دلچسپی کے ساتھ پورے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ ٹریننگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹریننگ کے شرکا کا کہنا تھا کہ CLICKکی جانب سے ایسے مفید اور کار آمد ٹریننگ سیشنز کا گاہے بگاہے انعقاد کیا جاتا ہے

جس سے ان کو دوران کام اپنا اور دیگر افراد کا تحفظ یقینی بنانے میں سیر حاصل مدد حاصل ہوتی ہے۔ ٹریننگ کے شرکا میں سیشن کے اختتام پر سرٹیفکٹس بھی تقسیم کئے گئے۔CLICK

 کی شعبہ وومن اینڈ یوتھ ایکسپرٹ مدیحہ مسعود نے پراجیکٹ ڈائریکٹر آصف جان صدیقی کی جانب سے تمام ٹریننگ کے شرکا کو ٹریننگ سیشن میں حصہ لینے پر مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک کی جانب سے فراہم کردہ گائیڈ لائنز تمام فیلڈ ورکرز اور عوام کی جانوں کو محفوظ بنانے کے لئے ڈیزائن کی گئی ہیں اور مستقبل میں بھی ایسے ٹریننگ سیشنز منعقد کئے جاتے رہیں گے۔