پاکستان سے سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث منظم گینگ بے نقاب

عرفان علی عرفان علی

  پاکستان سے سمندر  کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے  میں ملوث  منظم گینگ بے نقاب


 پاکستان سے سمندر  کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے  میں ملوث  منظم گینگ بے نقاب۔ لیبیا  کی جیل سے رہائی کے بعد پاکستان آنے والے  دو افراد زیر حراست۔ جعلسازی کے ذریعے بیرون ملک جانے والا افغان مسافر اور  عمرہ کی  آڑ میں گداگری کے لئے سعودی عرب والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔


ایف آئی اے امیگریشن  نےانسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کا شکار  بننے والے  ملزموں کو ائرپورٹ سے  حراست میں لیا۔ایک ملزم   نے بتایا یورپ جانے کے لئے اس نے دو ایجنٹوں کو مجموعی طور پر چھیالیس لاکھ روپے دیئے۔ ایجنٹوں نے اسے  دبئی اور وہاں سے  لیبیا بھجوایا۔ اسے   جھانسہ دیا گیا کہ  بڑے بحری جہاز میں  یورپ بھجوایا جائے گا۔ جہاز کی ویڈیوز بھی دکھائی گئی۔ لیکن اسے  چھوٹی سی کشتی میں سوار کرادیا گیا، جو حادثہ کا شکار ہوگئی۔ لیبیا کے کوسٹ گارڈ  اہلکاروں نے  اسے ریسکیو کر کے جیل بھیج دیا۔ وہاں سے  رہائی اور پاکستان واپسی کے لئے بھی   ایجنٹوں نے  اس سے پیسے لئے۔ ایف آئی اے امیگریشن نے  کراچی ائرپورٹ پر    جعل سازی کے  ذریعے بیرون  ملک جانے والے  افغان مسافر کو بھی گرفتار کیا۔ چمن بارڈر سے علاج  کے بہانے  جعلسازی کر کے پاکستان آنے والا  ملزم  علاج کے بہانے کویت جانا چاہتا تھا۔ ایف آئی اے نے  عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے میں ملوث خاتون مسافر کو بھی  آف لوڈ کردیا۔ ملزمہ کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ملزمہ کا شناختی کارڈ اور پتہ جعلی تھا۔