پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہاہےکہ ہم
نے تمام حلقوں سے امیدواروں کو ٹکٹ دیئے ،
پارٹی پارلیمانی بورڈ میں امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے ،
الیکشن کےلیے ہرمرحلے کو منظم
طریقے سے تکمیل تک پہنچایا،
ن لیگ
نے نوازشریف کی قیادت میں ملک بھر میں جلسے کیے،
مری
میں برفباری کے باوجود لوگ پہاڑوں سے اتر کر جلسے میں آئے،
2013میں
ملک میں لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی عروج پر تھی،
جب نوازشریف کو 2017 میں نکالا گیا تو تب حالات بدل گئے تھے،
نوازشریف کے جانے کاخمیازہ پاکستان کے عوام کو
بھگتنا پڑا،
شہبازشریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،
عوام نے 8 فروری کو اپنے ووٹ کے حق کو استعمال کرنا ہے،
ن لیگ
کے منشور میں ایک ایک لفظ عہد نامہ ہے،
منشور میں ن لیگ کا ٹریک ریکارڈ بھی
ہے،
ایک
طرف ملک میں دھرنےتھے تو دوسری طرف ترقی کاسفر جاری تھا،
کیا
خیبرپختونخوا میں 300 ڈیم بنیں ؟
نوازشریف اور شہبازشریف کی حکومت میں کرپشن انڈیکس نیچے آیا،
شریف فیملی نے تین نسلوں کاحساب دیا ہے،
ن لیگ احتساب اور پرفارمنس کے ٹیسٹ سے پاس ہوئی ،
ن لیگ نے جو جو اہداف مقرر کیے انہیں حاصل کیا،
نوازشریف نے عوام سے کیا ہر وعدہ نبھایا،
آج ہر طرف نفرت پھیلی ہوئی ہے،
گالم گلوچ کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا،