خضدار میں اسکول بس پرحملہ ،بچوں سمیت 5افرادشہید،آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خضدار بس حملے میں متعدد بچے بھی زخمی ہوئے ، بزدلانہ حملےکی منصوبہ بندی بھارتی دہشت گردریاست نے کی ،
بھارتی پراکسیز ناکامی کے بعد بلوچستان میں بزدلانہ کارروائیاں کر رہی ہیں،
بھارتی پراکسیز خیبرپختونخوامیں بھی دہشت گردی کی کارروائیاں کررہی ہیں ،
بھارتی اسپانسپرڈدہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنائیں گے،
حملوں کےمنصوبہ سازوں اورسہولتکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ،
میدانِ جنگ میں ناکامی کے بعد بھارت نے دہشت گرد ایجنٹوں کوبلوچستان میں چھوڑ دیا ہے، بھارت نے اپنے ایجنٹوں کو خیبرپختونخوا میں بھی دہشت گردی کےلیےچھوڑ دیا ہے،
بھارت کا مقصد گھناؤنے اور بزدلانہ حملوں کے ذریعے مذموم مقاصد حاصل کرنا ہے،
آپریشن بنیانِ مرصوص میں ناکامی کے بعد بھارت ایجنٹوں کو بطور ریاستی ہتھیاراستعمال کررہاہے،
دہشت گردی کو بطور ریاستی پالیسی اپنانا بھارتی حکومت کی اخلاقی پستی کاعکاس ہے،
حملے کے منصوبہ سازوں اورسہولتکاروں کو تلاش کر کے انجام تک پہنچایا جائے گا،
بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا،
بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ کرپھینکنے کے لیے پُرعزم ہیں،