راجن پورحادثہ 8افراد جانبحق 17 زخمی

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

راجن پورحادثہ 8افراد جانبحق 17 زخمی


راجن پورمیں دھند کے باعث 2مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں حادثہ کےنتیجے میں 8 افراد موقع پر جانبحق 17افراد زخمی ہوئے ۔

زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کیا گیا ،زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں

راجن پور انڈس ہائی وے شاہ والی کے مقام پر 2مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں.

ریسکیو کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر جانبحق ہو گئے ہیں جبکہ 17افرادزخمی ہیں. زخمیوں کو بس کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا



زخمیوں کو شاہ والی اور تحصیل روجھان اسپتال منتقل کیا گیا زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں حادثہ میں متاثر بسوں میں سے ایک بس پشاور سے کراچی جا رہی تھی جبکہ دوسری بس کوئٹہ سے راجن پور آ رہی تھی.

حادثہ دھند کی وجہ سے پیش آیا ہےکمشنر لیاقت علی چٹھہ نے قریبی اسپتالوں  میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کردی بس حادثہ کے زخمیوں کی اسپتال میں بہترین علاج معالجے پر توجہ دی جائے اور جاں بحق افراد کے ورثاء کی تلاش اور میتیوں کی منتقلی کےلئے بھی ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی