انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ایک سو ستتر روپے تینتالیس پیسے پر پہنچ گیا۔

صبانور صبانور

انٹربینک میں ڈالر  تاریخ  کی نئی بلند ترین سطح ایک سو ستتر روپے تینتالیس پیسے پر پہنچ گیا۔

انٹربینک میں ڈالر  تاریخ  کی نئی بلند ترین سطح ایک سو ستتر روپے تینتالیس پیسے پر پہنچ گیا۔ اسٹاک مارکیٹ کے ہینڈریڈ انڈیکس میں  چھ پوائنٹس کی معمولی کمی ہوئی۔

ڈالر کی اڑان جاری ۔روپیہ ڈالر کے مقابلے میں  تاریخ کی کم ترین سطح تک گرگیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق  آج  انٹربینک میں ڈالر  چونسٹھ پیسے اضافے سے  ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح  ایک سو ستتر روپے  تینتالیس  پیسے پر پہنچ گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملا جلا رجحان رہا۔ دن کا اختتام چھ پوائنٹس  کی معمولی کمی سے تینتالیس ہزار آٹھ سو چھیالیس پوائنٹس پر  ہوا۔