کراچی کے علا
قے منگھو پیر،، ونگی گوٹھ سے دو روز قبل ملنے والی خاتون کی لاش ورثاء کے سپرد کردی
گئی۔
لواحقین کہتے
ہیں کہ مقتولہ کا شوہر نشے کا عادی ہے جس سے جھگڑا چل رہا تھا۔
پولیس اصل قاتلوں کو گرفتار کرے، انصاف فراہم کیا
جائے۔
کراچی کے علا
قے منگھوپیر میں خاتون کو بہیمانہ انداز میں کس نے اور کیوں قتل کیا،
پولیس گتھی
تو نہ سلجھا سکی مگر ورثاء کا سراغ لگا لیا۔
مقتولہ
ممتاز بی بی کی لاش دو روز بعد سرد خانے سے بھائی بابر علی نے وصول کرلی،
جس کا کہنا
تھا کہ بہن اتوار اور پیر کی درمیانی گھر سے نکلی تھی واپس نہ لوٹ سکی۔
ورثا ء کا
الزام ہے کہ ممتاز کے گھر نہ لوٹنے پر انہوں نے
پولیس سے رابطہ کیا تھا مگر پولیس خاتون کی تلاش میں سنجیدگی کا مظاہرہ
کرنے کی بجائے حیلے بہانے کرتی رہی۔
لواحقین کا
الزام ہے مقتولہ کا شوہر یاسر واقعے کے بعد سے فرار ہے اور مقتولہ کا اس سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں ابو الحسن اصفہانی
روڈ سے عبد السمیع نامی ایک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے
جس سے تفتیش
کی جارہی ہے۔۔