کراچی میں نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار و دیگر کی بریت کے خلاف اپیل۔

عرفان علی عرفان علی

 کراچی میں نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار و دیگر کی بریت کے خلاف اپیل۔


کراچی میں نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار و دیگر کی بریت کے خلاف اپیل۔  وکیل صفائی  نے اپیل کے خلاف دلائل دینے کی استدعا کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں استغاثہ نے   کہا ہمیں درخواست کے قابل سماعت ہونےپر دلائل  کےلئےمہلت دی جائے۔عدالت نے ریمارکس دیئے ابھی تو درخواست کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ بھی نہیں ہوا ۔ہم ابھی وکیل صفائی کو نہیں،،صرف اپیل کنندہ اور پراسیکیوشن کو سنیں گے۔ وکیل صفائی نے دلائل دیئے اپیل میں منسلک فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ میں نقیب اللہ نام کا کوئی شخص موجود نہیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے یہ تکنیکی معاملہ ہے ۔ اس کو بعد میں دیکھ لیں گے۔عدالت کے روسٹر کی مدت ختم ہورہی ہے۔اپیل کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کررہے ہیں۔اگر یہی روسٹر جاری رہا ،،تو ہم اپیلیں سن لیں گے۔انسداد دہشت گردی   نے دوہزار تیئس میں عدم شواہد کی بناء پر راؤ انوار سمیت اٹھارہ  ملزموں کو بری کردیا تھا۔