کراچی میں بجلی بندش کے خلاف بلوچ کالونی پل کے قریب علاقہ مکینوں کا احتجاج

عمران عمران

 کراچی میں  بجلی بندش کے  خلاف بلوچ کالونی پل کے قریب علاقہ مکینوں کا احتجاج


کراچی میں  بجلی بندش کے  خلاف بلوچ کالونی پل کے قریب علاقہ مکینوں کا احتجاج۔ شہری ٹریفک جام میں  پھنس گئے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا  دعوی ہے بلوچ کالونی میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

کراچی میں  لوچ کالونی پل کے قریب  بجلی بندش سے پریشان علاقہ مکین احتجاج کےلئے سڑک پر آگئے۔بلوچ کالونی پل سے  ٹیپو سلطان سگنل روڈ ٹریفک کے لیے بند  کرنا پڑا۔ ٹریفک کو ہینو چورنگی سے گودام چورنگی  کی جانب موڑ دیا گیا۔  کچھ دیر بعد مظاہرین منتشر ہوگئے اور مصروف سڑک پر ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے بلوچ کالونی پر ہونے والے احتجاج کا بجلی کی فراہمی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔بلوچ کالونی میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق  ہے۔