کراچی کے ساحل کو کچرے سے پاک کرنے کا عزم۔ہلال احمر پاکستان نے ساحل پر صفائی مہم کا اہتمام کیا۔

عمران عمران

کراچی کے ساحل کو کچرے سے پاک کرنے کا عزم۔ہلال احمر پاکستان نے ساحل پر صفائی مہم کا اہتمام کیا۔

کراچی کے ساحل کو کچرے سے پاک کرنے کا عزم۔ہلال احمر پاکستان نے ساحل پر صفائی مہم کا اہتمام کیا۔

جامعہ کراچی اور بحریہ یونیورسٹی کے طلبہ نے ساحل پر موجود کچرا جمع کرکے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور کنٹونمنٹ بورڈ کی ٹیموں کے حوالے کیا۔

شہر کو آلودگی سے بچانا ہے ، آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا ماحول دیکر جانا ہے۔

کراچی میں ساحل کی صفائی کا بیڑا ہلال احمر پاکستان نے اٹھایا۔

جامعہ کراچی اور بحریہ یونیورسٹی کے طلبہ کو ساتھ ملایا اور بیچ کلینگ ڈرائیو کا اہتمام کیا۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ سرگرمی کا مقصد طلبہ و طالبات سمیت شہریوں میں ساحل کی صفائی کا شعور اجاگر کرنا تھا۔۔

رواں سال عالمی یوم بحر پر بھی ساحل کی صفائی کا پیغام عام کیا گیا۔۔