وزیراعظم شہباز شریف کا وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ کراچی۔

عمران عمران

وزیراعظم  شہباز شریف کا وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد  پہلا دورہ کراچی۔

وزیراعظم  شہباز شریف کا وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد  پہلا دورہ کراچی۔

 مزار قائد پر حاضری دی۔ وزیراعلی سندھ مراد  علی شا ہ کی وزیراعظم سے ملاقات۔

سندھ  اور وفاقی حکومت  کے درمیان  ترقیاتی کاموں  اور دیگر  مسائل پر  تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد   پہلی بار دورہ کراچی پر پہنچے،،

 توگورنر سندھ کامران  ٹیسوری اور وزیر اعلی سندھ  مراد علی شاہ نے  ان کا استقبال کیا۔

 وزیر اعظم نے    بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔

مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے  دعا بھی کی۔

اس موقع پر گورنر اور وزیراعلی سندھ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بعد میں وزیراعظم شہباز شریف  وزیراعلی  ہاوس پہنچے،

 جہاں  صوبائی وزرا شرجیل میمن اور  ناصر شاہ نے ا ن کا  استقبال کیا۔

 ترجمان وزیراعلی  سندھ کے مطابق  ملاقات میں  سندھ  اور وفاقی حکومت  کے درمیان  ترقیاتی کاموں  اور دیگر مسائل پر بات چیت ہوئی۔

 وزیراعلیٰ سندھ  نے وزیراعظم  کے ساتھ براہ راست کٹوتیوں  کے بعد فنڈز کی واپسی  نہ ہونے پر بھی بات کی۔

وزیراعظم  نے وزیراعلیٰ  سندھ کو تمام مسائل مل  بیٹھ کر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

 شہباز شریف نے  عزم ظاہر کیا کہ مل جل کر عوامی مسائل  کا ترجیحی  بنیادوں پر حل  نکالیں  گے۔

وزیراعظم  دورہ کراچی میں تاجر برادری کی معروف شخصیات اور کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات بھی کریں گے۔

 ان ملاقاتوں میں وزیراعظم کاروباری برادری سے ملکی معیشت کی بہتری کے حوالے سے تجاویز لیں گے۔