میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے پچاس فیصد نمبرز لینے والوں کو اہل قرار دینے سے متعلق سندھ حکومت کے نوٹی فکیشن مسترد

عدنان اطہر عدنان اطہر

میڈیکل کالجز میں داخلے کے  لئے پچاس فیصد نمبرز لینے والوں کو اہل قرار دینے سے متعلق سندھ حکومت کے نوٹی فکیشن مسترد

  میڈیکل کالجز میں داخلے کے  لئے پچاس فیصد نمبرز لینے والوں کو اہل قرار دینے سے متعلق سندھ حکومت کے نوٹی فکیشن مسترد۔ سندھ ہائی کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے سندھ اور وفاق کے درمیان تنازعہ کا معاملہ۔سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان میڈیکل کمیشن کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے میڈیکل میں داخلہ کے لیے سندھ حکومت کے سارے نوٹیفکیشن  مسترد کردیئے۔حکومت سندھ نے پچاس فیصد مارکس لینے والے طلبا کو اہل قرار دینے  کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔پاکستان میڈیکل کمیشن کا  موقف تھا کہ میڈیکل میں داخلے لئے مارکس کا  تعین کرنا پی ایم سی کا قانونی حق ہے۔میڈیکل داخلے کے لئے پینسٹھ  فیصد مارکس لینے اہل ہیں ۔سندھ حکومت کی جانب سے ایم ڈی کیٹ میں پچاس  فیصد نمبرز والوں کو داخلہ کا اہل قرار دینا غیر قانونی ہے ۔