ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے اضافی فنانسنگ کی منظوری دے دی

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے اضافی فنانسنگ کی منظوری دے دی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے اضافی فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔

 اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کے لیے 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ منظور کی گئی ہے۔ یہ فنڈز صوبہ بلوچستان میں پانی سے متعلق منصوبے پر خرچ ہوں گے۔


اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پانی کی قلت اور موسمیاتی اثرات کے باعث زرعی شعبہ شدید دباؤ میں ہے۔ صوبے کی معیشت کا دو تہائی حصہ زراعت پر ہے اور 60 فیصد آبادی اسی شعبے سے وابستہ ہے۔


منصوبے کے تحت ایک ہزار 839 ایکڑ بارانی اراضی میں پانی کی دستیابی بہتر ہوگی۔ ژوب اور مُولا دریا بیسن میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے جبکہ خواتین کے لیے بھی معاشی مواقع پیدا ہوں گے۔


اے ڈی بی کے مطابق منصوبے میں جاپان فنڈ اور ہائی لیول ٹیکنالوجی فنڈ کی کو فنانسنگ بھی شامل ہے۔