ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایات پرڈائریکٹر سندھ زون ایف آئی اے کا سائبر کرائم رپورٹنگ سرکل سکھر کا دورہ


ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایات پرڈائریکٹر سندھ زون ایف آئی اے کا  سائبر کرائم رپورٹنگ سرکل سکھر کا دورہ

ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایات پرڈائریکٹر سندھ زون ایف آئی اے کا  سائبر کرائم رپورٹنگ سرکل سکھر کا دورہ  کیا اورسائبر کرائم رپورٹنگ سرکل سکھر کی کارکردگی ، درج مقدمات میں گرفتاریوں کے بارے میںمعلومات حاصل کی

انچارج سائبر کرائم رپورٹنگ سرکل سکھر  نے پرڈائریکٹر سندھ زون ایف آئی اےکوبتایا کہ  2021 میں 23 مقدمات  میں 28 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔سکھر سرکل 2018 میں قائم کیا گیا، کسی ملزم کو کوئی سزا نہیں ہو سکی۔ڈائریکٹر سندھ زون  نے سائبر کرائم کیسز اور تفتیشی عمل میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں دریافت کیا۔جس پر انہیں انچارج سائبر کرائم رپورٹنگ سرکل  سکھر کی جانب سے بتایاگیاکہ کوئی سکیورٹی نہیں ، سرکل کو آج تک کوئی اسلحہ فراہم نہیں کیا گیا  ۔ڈیجیٹل آلات کی کمی،لیپ ٹاپ ، پرنٹرز ، کمپیوٹر ، فلیش ڈرائیوز وغیرہ ، اسٹیشنری اشیا کی کمی ہے۔چھاپے مارنے کے لیے گاڑیوں کی کمی ، کورئیر کی سہولت نہیں ۔ڈائریکٹر سندھ زون نے  ضروریات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی