کراچی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے ڈھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔
ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے ہاوسنگ سوسائٹی کے قریب سے ملزم کو گرفتارکیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے پچانوے ہزار امریکی ڈالربرآمد ہوئے۔ غیرملکی کرنسی کی پاکستان روپے میں مالیت دو کروڑ ، ساٹھ لاکھ روپےسے زائد بنتی ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہناہے ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے۔ وہ برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کرسکا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔