ایس آئی یو پولیس کی مبینہ حراست میں نوجوان کی ہلاکت، سات اہلکار معطل

عدنان اطہر عدنان اطہر

ایس آئی یو پولیس کی مبینہ حراست میں نوجوان کی ہلاکت، سات اہلکار معطل

کراچی: ایس آئی یو پولیس کی مبینہ حراست میں نوجوان کی ہلاکت، سات اہلکار معطل

کراچی: بہاولپور سے تفریح کے لیے کراچی آنے والا نوجوان عرفان پولیس کی مبینہ حراست میں جان کی بازی ہار گیا۔ واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا جب عرفان کو اس کے تین دوستوں سمیت عائشہ منزل کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔ اہل خانہ کے مطابق چاروں نوجوانوں کے موبائل فون بند تھے اور وہ پورا دن انہیں تلاش کرتے رہے۔

جمعرات کی شام عرفان کے چچا کو ایس آئی یو دفتر بلایا گیا، جہاں انہیں عرفان کی موت کی اطلاع دی گئی۔ پولیس حکام نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور ابتدائی طور پر تین اے ایس آئی سمیت سات اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ایس آئی یو کے مطابق عرفان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں تھا، صرف شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا تھا۔ عرفان کے تین ساتھیوں کو رہا کر دیا گیا ہے، جن میں سے ایک نوجوان سلمان نے الزام لگایا کہ انہیں آنکھوں پر پٹی باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

عرفان کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جہاں مجسٹریٹ کی نگرانی میں پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سے انصاف کی اپیل کی ہے۔