اکتوبرکےآخری ہفتےمیں ڈالرکی قیمت میں کمی کا سلسلہ رک گیا۔ ڈالرکا مارکیٹ میں اختتام ایک روپے پینتالیس پیسے تک اضافےسےہوا۔سونا بھی ڈھائی ہزارروپےسےزائد مہنگا ہوگیا۔ اکتوبرکےآخری ہفتےمیں فی تولہ سونا 2ہزار950 روپے اور 10گرام سونا 2ہزار5سو30روپےتک مہنگا ہوا۔21 اکتوبرکوفی تولہ سونا 2لاکھ 8ہزار350 روپے اور 10 گرام سونا 1 لاکھ 78ہزار626 روپےپربندہواتھا۔23 اکتوبرکوفی تولہ سونا 2 لاکھ 9ہزار 600روپے اور ہ 10گرام سونا 1لاکھ 79ہزار698 روپےپرفروخت ہوا۔24 اکتوبرکوفی تولہ سونا 2لاکھ 9ہزار200روپےاور 10گرام قیمت 1لاکھ 79ہزار355 روپےکا ہوگیا۔
25 اکتوبرکوقیمت میں معمولی کم ہوئی اور فی تولہ سونا 2لاکھ 8ہزار450 روپے اور 10گرام قیمت 1لاکھ 78ہزار712 روپےکا ہوگیا۔26 اکتوبرکوفی تولہ سونا 2900روپے اضافہ سے 2لاکھ 11ہزار350 اور 10گرام کی قیمت 2ہزار486روپےبڑھ کر1لاکھ 79ہزار355 روپےہوگئی۔جمعہ 27اکتوبرکوفی تولہ قیمت 50 روپےکی معمولی کمی سے 2لاکھ 11ہزار300 روپےاور 10گرام 1لاکھ 81ہزار156روپےکا ہوگیا۔۔
ادھرڈالرکی قیمت میں کمی کا سلسلہ تھم گیا۔رواں ہفتےڈالر1روپے7پیسے تک مہنگا ہوکربندہوا۔23اکتوبرکوڈالر23پیسے تک مہنگا ہو کر 279روپے12پیسے کا ہوگیا۔24اکتوبرکوڈالر31پیسے تک بڑھ کر279روپے43پیسے پر فروخت ہوا۔25اکتوبرکوقیمت میں 45پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر279روپے88پیسوں پربندہوا۔26اکتوبرکوڈالرکی قدرمیں 21پیسے کااضافہ ہوااور قیمت 280 روپے9پیسےہوگئی۔جمعہ 27اکتوبر کو آخری کاروباری روزڈالر48پیسےمہنگا ہوکر280 روپے57پیسے کی سطح پربندہوا۔۔